شیوالہ مندر سیالکوٹ میں شیوراتری کی تقریب، ڈائریکٹر منہاج انٹرفیتھ ریلیشنز کی شرکت

ہندوؤں کے مذہبی تہوار شیوراتری کے موقع پر 22 فروری 2020 کو شیوالہ تیجا سنگھ مندر سیالکوٹ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور و بین المذاہب رواداری اعجاز عالم آگسٹین تھے۔ تقریب میں مقامی ہندو کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ