ہمارے بارے

مسلم مسیحی تعلقات میں بہتری پیدا کرنے کے لئے بنایا گیا تحریک منہاج القرآن کا منفرد فورم اسلام غیرمسلموں سے بھلائی کا حکم دیتا ہے، جس مقصد کے لئے بین المذاہب اچھے تعلقات قائم کرنا ضروری ہے۔ جب مختلف مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کو قریب سے دیکھتے ہیں تو ان کی باہمی غلط فہمیاں دور ہوتی ہیں اور ان کے دل میں ایک دوسرے کے لئے نرم گوشہ پیدا ہوتا ہے۔ 9 نومبر 1998ء - پاکستان میں موجود عیسائی آبادی کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے اور ان کے دل سے احساس محرومی ختم کرنے کے لئے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر مسلم کرسچئن ڈائیلاگ فورم کا قیام عمل میں لایا گیا، جس کے تحت نہ صرف عیسائیوں کے مختلف پروگراموں میں شرکت کی جاتی ہے بلکہ انہیں بھی تحریک منہاج القرآن کے پروگراموں میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ اس سے دو طرفہ بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے اور عیسائیوں کو اسلام اور اہل اسلام کی رواداری اور حسن سلوک کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

رابطے کی معلومات

  • پتہ: 365 ایم، ماڈل ٹاؤن لاہور
  • یو اے این# +92 42 111 140 140 Ext. 255
  • ای میل: tehreek@minhaj.org

نقشے پر ہمیں تلاش کریں

ورلڈ وائڈ مقامات