مسلم کرسچن ڈائیلاگ فورم کے قیام کے 25 سال مکمل ہونے پرسلور جوبلی تقریب

25 years of establishment of Muslim Christian Dialogue Forum

منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز کے تحت قائم مسلم کرسچن ڈائیلاگ فورم کے قیام کے 25 سال مکمل ہونے پرسلور جوبلی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب خصوصی طور پر کرتارپور صاحب ناروال میں منعقد کی گئی۔

تقریب میں مسلم مسیحی مکالمہ کے بانی رکن بشپ ڈاکٹر رابرٹ سیموئیل عزرایا (ڈائریکٹر کرسچین سٹڈیز سینٹر راولپنڈی) ریورنڈ راکی، ریورنڈ سیموئل میسی، پاسٹر پرویز مائیکل، پاسٹر جیمز، پاسٹر حمران، پاسٹر ہارون گل، پنڈت بھگت لال، علامہ قاسم علی قاسمی، علامہ اصغر عارف چشتی، علامہ حافظ انس، مولانا عاشق سلفی، شہزاد احمد خان، طیب ضیا نورانی سمیت مختلف مذاہب کے دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل احمد رضا نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسلام اور مسیحیت کے درمیان مکالمہ کے فروغ کیلئے فورم تشکیل دیا، جو مسلم اورمسیحی رہنماؤں پر مشتمل ہے۔ فورم کے قیام کا بنیادی مقصد بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمہ کو فروغ دینا ہے۔ مسلم کرسچن ڈائیلاگ فورم 25 سالوں سے بین المذاہب رواداری کے فروغ کیلئے سرگرم عمل ہے۔ اس فورم کے تحت ایسے پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان تحمل، برداشت و روداری کو فروغ ملتا ہے۔ مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کی فضا پیدا ہوتی ہے۔

سہیل احمد رضا نے کہا کہ ہمیں اپنی معاشرتی زندگی کی اصلاح کرنے کیلئے رویوں کو تبدیل کرنا ہو گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عالمی سطح پر انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے فکری، عملی اور نظریاتی محاذ پر جدوجہد کر رہے ہیں۔ ایک پر امن اور مہذب معاشرے کی تشکیل کیلئے محسن انسانیت حضور نبی اکرم ﷺ کی حیات مبارکہ میں کئے گئے عملی اقدامات روشن مثالیں ہیں۔

بشپ ڈاکٹر رابرٹ سیموئیل عزرایا نے کہا کہ بین المذاہب رواداری اور قیام امن کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ تحریک منہاج القرآن پاکستان سمیت دنیا بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے شاندار کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن، رواداری اور مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کے حوالے سے منہاج القرآن کا کردار انتہائی اہم ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری پچھلی چار دہائیوں سے بین المذاہب رواداری کیلئے کوشاں ہیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی شخصیت اور ان کا ویژن امن، محبت، بھائی چارے اور سلامتی کے حوالے سے انتہائی معتبر ہے۔ مسیحی قوم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا احترام کرتی ہے۔ انتہا پسندانہ رویوں کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہ القادری جیسی مثبت اور امن پسند سوچ رکھنے والی شخصیات کا ساتھ دینا ہو گا۔

تقریب کے اختتام پر سلور جوبلی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا، ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

تبصرہ